مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے دو ماہ قبل کے ایک واقعے کی آڑ میں 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان فلسطینیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ 27 مئی کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والی کشیدگی میں اسرائیلی پولیس پر سنگ باری اور پُرتشدد حملوں میں ملوث تھے۔عبرانی اخبار’معاریو‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں پُرتشدد کارروائیوں کے دوران حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ ستائیس مئی کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کردیے تھے جس پر فلسطینی شہریوں نے جوابی اقدام کے طور پر قبلہ اوّل کو کھولنے کی کوشش کی تھی۔