• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بلغاریہ میں قتل فلسطینی رہنما عمر النایف کی تدفین 10 جون کو ہو گی

جمعہ 03-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1569
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بلغاریہ میں چند ماہ قبل نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما عمر النایف کے قتل کی تحقیقات کے بعد 10 جون کو مقتول کو بلغاریہ کے صدر مقام صوفیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقتول فلسطینی رہنما النایف کے اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول النایف کو 10 جون کو بلغاریہ کے شہر صوفیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم النایف کے قاتلوں کو کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جب تک النائف کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک آرام اور چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ النایف کا خون پوری مسلم امہ کی گردنوں پر قرض ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل بلغاریہ کے صدر مقام صوفیا میں قائم فلسطینی سفارت خانے میں پناہ گزین عمر النایف کو نامعلوم افراد نے ہولناک تشددد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ نے اس واقعے کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پرعائد کی تھی اور فلسطینی اتھارٹی پر اس کیس کو سرد خانے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

النایف اسرائیل کی ایک جیل میں تھے جہاں سے وہ پراسرار طورپر فرارہوکر بلغاریہ پہنچ گئے تھے۔ اسرائیلی حکومت نے متعدد مرتبہ بلغاریہ سے النایف کی گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر بلغاریہ کی پولیس نے انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی تو وہ صوفیا میں قائم فلسطینی سفارت خانے میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبلغاریہ میں قتل فلسطینی رہنما عمر النایف کی تدفین 10 جون کو ہو گی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.