(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری کو صہیونی فوج کے لیے مزاحمت کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر امجد النجار نے بتایا کی سوموار کے روز اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے 29 سالہ اسیر ایھاب نمر الحجوج کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔النجار نے بتایا کہ فلسطینی شہری ایہاب الحجوج کو صہیونی فوجیوں نے 15 مار 2015 ء کو مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے بنی نعیم قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر یہودی فوجیوں پر مزاحمتی حملوں کا الزام عائد کیا گیا اور اسی الزام کے تحت اس پر فردجرم عائد کی گئی تھی۔
