• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں بند 10 فلسطینی اسیران کی قید کے نئے سال شروع

اتوار 28-12-2014
in فلسطین
0
plf 10prisnors
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید 10 فلسطینی اسیران کی قید کی سزا کے مزید نئے سالوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان میں بعض عمر قید کے سزا یافتہ اسیران بھی شامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’انین القید‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی سزائوں کا ایک اور سال مکمل کرنے والے قیدیوں میں سے آٹھ کا تعلق مقبوضہ مغربی  کنارے، ایک کا غزہ کی پٹی جبکہ ایک کا بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 31 سالہ راید سلیمان بخیت الصوفی کو 15 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اسے صہیونی فوج نے سنہ 2005 ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انچاس سالہ یاسین محمد ابو خضیر کا تعلق بیت المقدس سے ہے اور وہ اپنے قید کے 28 سال میں داخل ہوگیا ہے۔ اسے سنہ 1988 ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور اب وہ اپنی اسیری کے آخری سال میں ہے۔

اسیر کمال عمر ابراہیم یحیٰ کا تعلق مغربی کنارے کے شہر جنین سے ہے۔ اسے 27 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اسے سنہ 2006 ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اپنی اسیری کے اس کے آٹھ سال مکمل کرلیے ہیں۔ کل ہفتے کے روز مطابق ستائیس دسمبر کو وہ قید کے نویں برس میں داخل ہوا۔

اسیر نورالدین زیاد ابوالھیجا کو 19 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اس نے گذشتہ روز اپنی اسیری کے 14 سال مکمل کیے۔ اسے سنہ 2001 ءکو حراست میں لیا گیا تھا۔

اسیر ابراہیم سعید غنیمات نے اپنی اسیری کے پانچویں سال کا سفر شروع کیا ہے۔ اسے عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

اسیر 32 سالہ شریف الدین فتحی عبدالفتاح کو 23 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اسے 2002 ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس نے اپنی اسیری کے 12 سال مکمل کیے ہیں۔

اسیر خالد فواز حسین بزرہ کو 11 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اسے سنہ 2004 ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کی اسیری کا اب دسواں سال شروع ہوا ہے۔ دیگر اسیران میں رافت عوض ابو سبیت نے اپنی اسیری کا آٹھوا سال، مجد عبداللہ عبدالرحیم علی اسیری کا چوتھا سال اور محمد فتحی موسیٰ راضی نے اسیر کا ساتواں سال شروع کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.