• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے یہودی کالونی کی توسیع کے لیے 04 ہزار ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیا لی

پیر 01-09-2014
in فلسطین
0
plf 04thousand
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت  لحم میں”گوش عتصیون” یہودی کالونی کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی ملکیتی 04 ہزار ایکڑ اراضی پر غاصبانہ قبضہ کر لیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کے نامہ نگار”یوف مرڈ خائے” کا کہنا  ہے کہ بیت لحم میں فوج نے حکومت کی اجازت سے چار ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہے۔ گوش عتصیون یہودی کالونی میں توسیع کا فیصلہ تین ماہ قبل اس وقت کیا گیا تھا جب مغربی کنارے کے الخلیل شہر سے تین یہودی لڑکے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے تھے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کو اراضی پر قبضے سے متعلق اعتراض جمع کرانے کے لیے ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ ٹی وی بیان میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ فوج کی جانب سے جس رقبے پر قبضہ کیا ہے اسے اب خالی نہیں کیا جائے گا کیونکہ اسے یہودی کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ادھر شمالی رام اللہ میں "بیت ایل” یہودی کالونی میں بھی مزید 300 مکانات کی تعمیر کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دو سال پیشتر بیت ایل میں مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا تاہم اس منصوبے پر کام شروع نہیں ‌ہو سکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بیت ایل کالونی میں جلد ازجلد تعمیرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کے دوران بیت لحم کی یہودی کالونی "غوش عتصیون” معالیہ ادومیم اورجنوبی نابلس کی اسراائیلی یہودی کالونیوں کو ختم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.