• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل: فلسطینی اسپیکر کے خلاف مقدمہ کی کارروائی 02 فروری تک ملتوی

بدھ 17-12-2014
in فلسطین
0
plf postpond
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کے خلاف جاری ایک جعلی مقدمہ کی سماعت دو فروری 2015 ء تک ملتوی کردی گئی ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اہل خانہ نے بتایا کہ 66 سالہ عزیز دویک کے خلاف مقدمہ عوفر کی فوجی عدالت میں چلایا جا رہا ہے۔ کل منگل کے روز انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے اگلی سماعت دو فرروی دو ہزار پندرہ مقرر کی ہے۔

خیال رہے کہ بزرگ فلسطینی سیاست دان اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز الدویک کو چھ ماہ قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف احتجاج پر اکسانے کا مقدمہ چلایا گیا اور اب تک سات مرتبہ اسرائیلی عدالت کی طرف سے مقدمہ کی کارروائی ملتوی کی جا چکی ہے۔

فلسطین میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرعزیز الدویک سنہ 2006 ء کے بعد سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر چلے آ رہے ہیں۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد بھی وہ چار سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں ایک سال قبل رہا کیا گیا تھا تاہم چند ہی ماہ بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ڈاکٹر عزیز الدین بلند فشار خون سمیت کئی دوسری جان لیوا بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان پر سب سے بڑا الزام یہ عاید کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے اور یہی الزام ان پر بار بار مقدمہ بازی کا باعث رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.