• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسجد اقصیٰ (قبلہ اوّل) پر اسرائیلی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کے خلاف میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28-07-2017
in پاکستان
0
0Pala8038
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کو ’’یومِ دفاعِ مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا گیا، اس عنوان سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں میمن مسجد کے باہر بعد نمازجمعہ کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، جماعت اسلامی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کی۔اس موقع پرمعروف نعت خواں معاذ چشتی،شکیل قاسمی، مولانا عبد الغفار چشتی، مولانا رفیق قادری، اسفند یار خان اور آل ستی تاجر اتحاد کے رہنما صوفی رفیق جعفرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔،احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے حق میں نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے جس کا وجود نہ صرف فلسطینیوں کے لئے سنگین خطرہ ہے بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل مسجد اقصیٰ (قبلہ اوّل) کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اس ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لئے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ دنیا بھر سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ (قبلہ اوّل ) کے دفاع کے لئے نکل کھڑے ہونا چاہئیے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین سے پاکستان تک جاری دہشت گردی میں اسرائیل بھارت کے ساتھ ملوث ہے اور پاکستان جیسی ایٹمی قوت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے امریکا اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ ساشوں میں مصروف ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اوّل کے دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خطے میں جاری صیہونی و بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سینہ سپر رہیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان تمام دہشت گردانہ کاروائیوں میں براہ راست امریکا، اسرائیل ، ہندوستان اور ان کے مقامی ایجنٹ دہشت گرد گروہ ملوث ہیں، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکا، اسرائیل نامنظور اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

0Pala8039

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.