• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

یکجہتی فلسطین مہم کو حتمی شکل دے دی گئی بھرپور مہم چلائی جائے گی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

پیر 15-11-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
یکجہتی فلسطین مہم کو حتمی شکل دے دی گئی بھرپور مہم چلائی جائے گی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین نے کہا ہے کہ ۲۹ نومبر عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے عنوان سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹیریٹ میں منعقد ہوا جس میں اراکین سرپرست کمیٹی سمیت رہنماؤں کی مشاورت سے معاشرے میں فلسطین اور کشمیر جیسے اہم مسائل کے لئے آگہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور عالمی یوم یکجہتی  فلسطین مہم  کو بھر پور انداز میں آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں  رہنماؤں نے عالمی یوم یکجہتی  فلسطین مہم  کے ذریعے عوام میں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی آگاہی کی ضرورت پر  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل جیسی جعلی ریاست کو وجود میں لانا دنیا میں نا انصافی اور لاقانونیت کی سب سے بڑی مثال ہےجبکہ اسرائیل کا وجود عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ستر سال سے اپنے حقوق سے محروم ہیں اور انسانی حقوق کے دعویدار حکمران اور حکومتیں اسرائیل کی غاصب ریاست کی حمایت میں سرگرم عمل ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے اراکین نے عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر فلسطین کے لئے عملی جدوجہد کرنا ہو گی جبکہ  فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل کا حل خطہ اور عالمی امن کے لئے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں شریک  سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت ورکنگ کمیٹی کے اراکین مختار علی، قاسم خان کی موجودگی میں یکجہتی فلسطین مہم کو حتمی شکل دی گئی اور باقاعدہ پروگرام کا اعلان ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Tags: انسانی حقوقعالمی یوم یکجہتی  فلسطینفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمقبوضہ کشمیریکجہتی فلسطین مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.