• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

صہیونیزم کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ناصر احمد ایڈوکیٹ، چیئرمین انٹر نیشنل لائرز فورم

ناصر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست جو کچھ بھی کر لیں فلسطین کی آزادی ناگزیر ہے

جمعرات 11-11-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونیزم کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،  ناصر احمد ایڈوکیٹ، چیئرمین انٹر نیشنل لائرز فورم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آئی ایل ایف کے چیئر مین ناصر احمد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین طبقاتی نہیں بلکہ ایک عالمگیر انسانی مسئلہ ہے اور وکلاء برادری ہمیشہ فلسطین کاز کے ساتھ رہی ہے۔

فلسطین کی صہیونی شکنجہ سے آزادی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل لائرز فورم کے چیئر مین ناصر احمد ایڈوکیٹ نے جمعرات کے روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ آئی ایل ایف کے ایک نمائندہ وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹیریٹ کا دورہ کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات اور انتھک جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل صہیونیوں کی ایک غاصب ریاست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست جو کچھ بھی کر لیں فلسطین کی آزادی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین کے عوام اور فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل مزاحمتی گروہوں بالخصوص لیلی خالد، جارج حبش سمیت حماس، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ اور حزب اللہ کی خدمات اور جدوجہد کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انٹر نیشنل لائرز فورم کے وفد میں سید جعفر عباس جعفری ایڈوکیٹ، جمشید علی خواجہ ایڈوکیٹ،ساجد علی ایڈوکیٹ، محمود خان ایڈوکیٹ اور سکندر علی آربانی شامل تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آئی ایل ایف کے چیئرمین اور نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین کا خاص چفیہ روما ل ناصر احمد خان کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اپنے قیام سے آج تک مسلسل فلسطینی کاز کی حمایت میں سرگرم عمل ہے اور نومبر میں فلسطین کے عالمی یوم یکجہتی کے موقع پر ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی جبکہ کراچی میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے چیئر مین ناصر احمد کو یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت د ی جس پر آئی ایل ایف کے عہدیداروں نے شکریہ ادا کیا۔

Tags: چیئرمین انٹر نیشنل لائرز فورمصہیونیزمناصر احمد ایڈوکیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.