(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ شہید کی تصاویر اور فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ شرکاء کا فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی۔
سات اکتوبر 2023 کو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے جائز حقوق کے حصول اور غاصب صیہونی ریاست سے اپنے مقبوضہ سرزمین کو چھڑانے کیلئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کا آغاز کیا، حماس کے جانبازوں نے غاصب صیہونی ریاست میں حملہ کرکے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں اور فوجی اہلکاروں سمیت متعدد درجنوں کو اغواکرکے غزہ لائے آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین کے خلاف صیہونی فوج نے طاقت کا غیر معمولی استعمال کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا جو سلسلہ شروع کیا وہ آج 365 دن مکمل ہونے پر ایک دن کے لئے بھی نہیں رکا، اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 41 ہزار 8 42 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ کے قریب زخٰمی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں کو غزہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس کا دائرہ کار لبنان تک پھیلایا اور اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 2 ہزار سے زائد لبنانی بھی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا بھر مییں احتجاجی مظاہرے کیلئے جارہے ہیں، پاکستان میں بھی حکومت نے سات اکتور کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں حکومتی سطح پر اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور مارچ منعقد کی جائیں گی۔