انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کل ملک بھر میں ’’یوم دفاع مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا جائے گا اور مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر بعد نماز جمعہ کیا جائے گا، ان کاکہنا تھا کہ مظاہرے میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت اہلیان کراچی شرکت کریں گے جبکہ مظاہرے کی قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یارخان ایڈوکیٹ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی اور دیگر کریں گے۔انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔