(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ایران نے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ۔ یوم القدس نے فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ کیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر اسلام آبا د ()فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پارلیمنٹری فورم برائے فلسطین کے اشتراک سے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت القدس کا نفرنس کا انعقاد جمعرات کے روز پارلیمنٹری سروس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کے تمام مسائل میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔ مسئلہ فلسطین کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوم القدس سے متعلق امام خمینی کا اعلان فلسطین کے مسئلہ کی اہمیت کا باعث بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے ہاتھوں پر ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون ہے۔ آج عرب و مسلم دنیا کو متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کرنا چاہئے لیکن افسوس ہے کہ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ میں سرگرداں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر انسانی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی ضرورت ہے ورنہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر شدید تحفظات کا شکار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔القدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر ابو ایمن، سینیٹر مشاہد حسین ، سینیٹر افراسیاب خٹک، چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، عابدہ حسین، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت نادر کمال، شیخ تجمل ، عارف کمال، حمید لون و دیگر نے شرکت کی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد فلسطینیوں کو زندہ دفن کیا: اقوام متحدہ
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 227 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ زیادہ تر لاشوں کو جان...
Read more