(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ نون کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جمشید خان کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ حکومت کی کچھ اس قسم کی پالیسیاں دیکھنے میں آرہی ہیں جسکے تناظر میں ایسی متنازعہ باتیں ہو رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سے قبل ایسی باتیں کبھی نہیں ہوئیں لیکن اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہاہے یہ حکومت اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنا چاہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک بھرپور بھرپور اندازمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔