• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کیلئے لڑرہا ہے،سینیٹر رحمٰن ملک

ہفتہ 29-06-2019
in پاکستان
0
پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کیلئے لڑرہا ہے،سینیٹر رحمٰن ملک
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطین سے آنے والے القدس پارلیمنٹ کے ممبران کے وفد نے بھی شرکت کی،اجلاس  میں پاکستان اور فلسطین کے دیرینہ تعلقات پر مفصل بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کی آزادی کی حمایت  جاری  رکھے گی،پاکستان نے  ہمیشہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر برپا کیے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور انہی مظالم کی وجہ سے  پاکستان نے اسرائیل سے ہر قسم کے سفارتی تعلقات مستقل طور پر ختم کردیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینیوں کی آزادی اور قبلہ اول کی واپسی کے لیے لڑ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ ممالک فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ  وہ فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

سینیٹر رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مسلم امہ آج کئی حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے،اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کے لیے امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔

Tags: اسرائیلی مظالم کی شدید مذمتپارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورپاکستان فلسطین کے حق میں لڑرہا ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.