(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر میں بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی، جن میں 2 افراد کی حالت نازک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں مسافر بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اس وقت ہینڈگرنیڈ کا حملہ کیا جب بس اسٹینڈ پر متعدد شہری اپنی بسوں کے منتظر کھڑے تھے ۔
نامعلوم افراد نے زیادہ ہجوم والی جگہ پر گرنیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہےتاہم حملے کے بعد بس اسٹینڈ پر بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔
اس حملے کے نتیجے میں کشمیر علاقہ پولیس نے حملے کے فوری بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسےدو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے اور وفاق کے ماتحت کرنے کے بعد سے گرنیڈ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں مجموعی طور پر 11 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بشکریہ :کشمیر میڈیا سروس