• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین جل رہا ہے، القدس صیہونی شکنجہ میں ہے، مسلم امہ کردار ادا کرے۔مظفر احمد ہاشمی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی

جمعہ 23-12-2016
in پاکستان
0
0Pala5426
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سابق مشیر برائے حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام،ایمیٹی انٹر نیشنل کے طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کہاہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین جل رہا ہے اور قبلہ اوّل بیت المقدس صیہونی شکنجہ میں ہے لیکن کہیں سے کوئی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم نمودار نہیں ہو رہے جو قبلہ اوّل کو غاصب صیہونیوں کے شکنجہ سے آزاد کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جد وجہد پر توجہ مرکوز کریں، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جد وجہد کر رہے ہیں اور صیہونزم کے خلاف مزاحمت جاری رہے تو وہ وقت اب دور نہیں کہ جب قبلہ اوّل آزاد ہو گا اور پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہو گا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے اپیل کی کہ وہ جمعہ نماز کے اجتماعات میں فلسطین کی آزادی کے لئے جد وجہد کرنے والے مجاہدین کے لئے خصوصی دعا کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین جل رہا ہے، القدس صیہونی شکنجہ میں ہے، مسلم امہ کردار ادا کرے۔مظفر احمد ہاشمی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.