اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور مسلم امہ کے کردار پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کے 69ویں یوم نکبہ کے عنوان سے ملک بھر میں اسرائیل مخالف مہم چلائی جائے۔
واضح رہے کہ یوم نکبہ 15مئی سنہ1948ء سے تا حال فلسطین سمیت دنیا بھر میں اس لئے منایا جاتا ہے کیونکہ اس دن غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کا ناپاک وجود انبیاء کی سرزمین مقدس پر قائم کیا گیا تھا اور نتیجہ میں لاکھوں فلسطینیوں کا قتل عام اور جبری جلا وطنی کی گئی تھی تاہم فلسطینیوں نے اس دن کو نکبہ قرار دیا ہے یعنی تباہی و بربادی کا دن، یوم نکبہ پر فلسطین سمیت دنیا بھر میں غاصب اسرائیل کے ناجائز قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جاتے ہیں تاہم اس عنوان سے پاکستان میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف یوم نکبہ منایا جاتا ہے۔