• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودیوں کی اکثریت کا اسرائیل میں نسل پرستانہ رحجان میں اضافے کا اعتراف

منگل 22-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0742
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں حصہ لینے والے یہودیوں کی اکثریت نے تسلیم کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں اس وقت اسرائیلی معاشرہ زیادہ شدت پسندی اور نسل پرستی کے مظاہر کا مرتکب ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبرانی اخبار کے زیر اہتمام کیے گئے سروے میں 52 فی صد رائے دہندگان نے کہا کہ اسرائیل پچھلے دو برسوں کے مقابلے میں زیادہ نسل پرست ہوچکا ہے۔ سنہ 1948 ء کے اندرونی علاقوں میں رہنے والے 67 فی صد یہودی کہتے ہیں کہ ان کا ملک نسل پرست اسٹیٹ بن چکا ہے۔

سروے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں عربوں کے ساتھ نفرت میں 77 فی صد، نئے آنےوالے یہودی آباد کاروں کے حوالے سے 77 فی صد اور ایتھوپیا کے یہودی باشندوں کے حوالے سے 75 فی صد نفرت کے رحجانات پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 41 فی صد یہودیوں کا خیال ہے کہ مشرقی یہودی زیادہ نفرت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس کےعلاوہ سابق سوویت یونین سے آنے والے یہودیوں کو 39 فی صد اسرائیلیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ مغربی یہودیوں کے حوالے سے یہ رحجان 20 فی صد ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.