• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی قومیت کا اسرائیلی قانون ناقابل قبول ہے: جامعہ الازھر

ہفتہ 21-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11546
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں منظور ہونے والے یہودی قومیت اور صیہونی حق خود اردایت سے متعلق متنازع قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الازھر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا قانون صیہونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسی اور غیر یہودیوں کے ساتھ بغض و عناد کا واضح ثبوت ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ’یہودی قومی مملکت‘ قرار دینے کا قانون سراسر نسل پرستی اور بُغض کا شاخسانہ ہے جس نے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ اور غاصبانہ قبضے کی پالیسی کو مزید بے نقاب کردیا ہے۔

الازھر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطین میں صیہونی آباد کاری کے فروغ، بدنام زمانہ’اعلان بالفور‘ کے بعد فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے کے تمام اقدامات، امریکی انتظامیہ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے جیسے اقدامات باطل اور ناقابل قبول نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کا تاریخی تشخص عربی زبان اور عرب تہذیب وتمدن کے ساتھ وابستہ ہے۔ فلسطین میں مختلف مذاہب اور گروہوں کی موجودگی کے باوجود عربی زبان کو ہمیشہ برتر درجہ حاصل رہا ہے مگر صیہونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نسل پرستانہ اقدامات کو فروغ دے رہی ہے۔

الازھر نے فلسطینی قوم کی قربانیوں، ان کے عزم استقلال، اپنی آزاد ریاست کے حصول کے لیے جدو جہد اور القدس کو اس کے دارالحکومت بنانے کے لیے قربانیوں کوتسلیم کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں صیہونی نسل پرستی کو ناکام بنا دیں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمان نے ریاست میں صرف یہود کو حقِ خود ارادیت دینے کے متنازع قانون کی منظوری دے دی ہے۔صیہونی ریاست کی عرب اقلیت نے اس قانون کو نسل پرستانہ قرار دے کر مستر د کر دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.