• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد سے مصردست بردار، چار دیگر ممالک تیار

ہفتہ 24-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5429
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصرکی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کےخلاف قرارداد پیش کرنے سے دست برداری کے بعد چار دوسرے ممالک نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ، وینز ویلا، ملائیشیا اور سینگال نے مصر کوخبردار کیا ہے کہ قاہرہ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف پیش کی گئی قرارداد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

ان چاروں ممالک نے مصر سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اسرئیلی توسیع پسندی کے خلاف قرارداد پیش کرے ورنہ وہ قرارداد کو اپنی جانب سے پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ایک سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر قاہرہ نے 23 دسمبر کو پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد پر مزید پیش رفت نہ کی اور وقت مقررہ گذر جانے کے بعد انہیں جلد ازجلد دوباری قرارداد رائے شماری کے لیے پیش کرنے کا بھرپور حق حاصل ہوگا۔

یاداشت میں کہا گیا ہے کہ مصر کی طرف سے قرارداد پیش کرنے سے دست برداری کے بعد فلسطینی عوام کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکومت نےسلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف مذمتی قرارداد پر رائے شماری مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں باراک اوباما کی انتظامیہ نے قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد پر اثر انداز ہونے کے بعد مصر کو قرارداد پیش کرنے سے روک دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.