• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 2 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یونیسکو صہیونی لابی کے دباؤ میں، اقصیٰ پر دوبارہ رائے شماری کا اعلان

بدھ 19-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4742
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت نے صہیونی لابی اور اسرائیلی ریاست کے دباؤ میں آتے ہوئے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق بارے مسلمانوں کے حق کی ممکنہ تنسیخ کے لیے دوبارہ عالمی رائے شماری کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’یونیسکو‘ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کے بارے میں کی گئی رائے شماری پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ایک بار پھر رائے شماری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ القدس، مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کی مذہبی حیثیت کے بارے میں ایک بار پھر سے رائے شماری کی جائے گی۔ پچھلی بار کی گئی رائے شماری میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسجد اقصیٰ اور دیوار براق پریہودیوں کا کوئی مذہبی حق نہیں ہے۔ یہ دونوں مقامات مسلمانوں کی تاریخی مذہبی ملکیت ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوبارہ رائے شماری کا فیصلہ میکسیکو کی درخواست پرکیا جا رہا ہے۔ میکسیکو کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو کا مسلمانوں کے تاریخ مقام مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کےحوالے سے فیصلہ متنازع ہے اور اسے عالمی تائید اور حمایت حاصل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے یونیسکونے قبلہ اوّل اور دیوار براق بارے رائے شماری کی تھی، رائے شماری میں 24 رکن ملکوں نے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کی مذہبی ملکیت قرار دیا تھا۔ 26 ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جب کہ چھ ملکوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس رائے شماری پر اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا اور یونیسکو کا فیصلہ مسترد کردیا گیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیلی دباؤ میں آگیا ہے ورنہ پہلے رائے شماری کے بعد دوبارہ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی۔ دوبارہ رائے شماری کرانے کا مقصد مسجد اقصیٰ پر مسلمانوں کا مذہبی حق سلب کرنے کی گھناؤنی سازش کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.