برسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی آئے روز شہادتوں پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے فلسطین کے صدر محمودعباس سے بات چیت میں کہا کہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی کی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے یورپی یونین بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم ہمیں غزہ پٹی کی صورت حال پر تشویش لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔
فلسطینی صدر عباس نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ موجودہ صورت حال کے بارے میں مرکل کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عالمی قوانین اور 1967 کے سرحدی تعین پر مبنی معاہدے کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے۔