• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یمنی یہودیوں کے ہزاروں بچوں کو اغواء کے بعد اسرائیل میں بیچا گیا

منگل 02-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2080
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کے ایک سرکردہ وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 1950ء کےعشرے کے دوران یمن میں رہنے والے یہودیوں کے ہزاروں بچوں کو ان کے والدین سے چھیننے اور اغواء کے بعد اسرائیل لایا گیا اور انہیں ’اشکنزئی‘ یہودیوں کو فروخت کیا گیا۔ بچپن میں اغواء کیے گئے یہودی آج یہ نہیں جانتے کہ آیا ان کے اصل والدین کون ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر جو سنہ پچاس کے عشرے کے دوران یمن کے یہودی بچوں کے اغواء اوران کی فروخت کے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ قیام اسرائیل کے بعد یمن کے یہودیوں کے ہزاروں بچوں کو ان کی ماؤں سے چھینا گیا۔ بعد ازاں انہیں اسرائیل لا کر اشکنزئی یہودی گروپ کے ہاتھ فروخت کیا گیا۔ فروخت کیے گئے یہودی نہیں جانتے کہ ان کے اصل والدین کون ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرنے اس بات کی وضاحت نہیں کہ آیا یمن سے یہودی بچوں کے اغوا میں صہیونی ریاست کا کون سا ادارہ ملوث تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی وہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نے یمن کے گم شدہ بچوں کے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے پہلی بار تسلیم کیا تھا کہ یمنی یہودیوں کے بچوں کا اغواء ان یہودی خاندانوں کے لیے گہرا زخم ہے جن کے پیارے اغواء کیے گئے تھے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ اغواء کے بعد ان کے بچوں کہاں اور کس حال میں رکھا گیا۔

وزیراعظم نے زاحی ہنگبی کی قیادت میں ایک تحقیقات کمیشن قائم کیا ہے جس نے ڈیڑھ ملین دستاویزات چیک کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے جن میں اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ یمن سے لائے گئے یہودی بچوں کو کہاں کہاں فروخت کیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.