عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی ملک ہالینڈ نے امریکی حکومت کی اتباع کرتے ہوئے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن میں قائم ہالینڈ کی خاتون سفیر پوربرۃ یوزیاس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’اعلان القدس‘ غیر دانش مندانہ ہے۔مسز زیویاس نے کہا کہ ہالینڈ کا اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کے بارے میں اصولی مؤقف ہے۔ وہ یہ کہ ہم سفارت خانہ بیت المقدس ہرگز منتقل نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017ء کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان پر عالم اسلام میںÂ شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔