• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گیس معاہدے کے خلاف احتجاج پر اردنی پولیس کا وحشیانہ تشدد، درجنوں زخمی اور گرفتار

ہفتہ 12-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4997
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی پولیس نے صہیونی ریاست کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے نہتے شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز عمان میں وزیراعظم ہاؤس کے باہر سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدہ طے پانے کے خلاف بہ طور احتجاج جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کے خلاف نعرے درج تھے۔ شہریوں نے اس معاہدے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر اردنی پولیس نے مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ اردنی پولیس کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ 15 شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اردنی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ بحر مردار میں گیس کے ایک مشترکہ منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت  اردن کے زیرانتظام سمندر سے نکالی جانے والی گیس اسرائیل کو بھی  فراہم کی جائے گی۔ گیس کے حصول میں امریکا کی ایک آئل اینڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا جا رہا ہے۔

اردنی عوام اور سیاسی حلقوں نے اس معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ آئے روز صہیونی ریاست کے ساتھ طے پائے گیس کے حصول کے مشترکہ منصوبے کی مخالفت میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.