• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گوئٹے مالا کا القدس کواسرائیلی دارالحکومت قرار دینا اشتعال انگیزی: قطر

بدھ 27-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9687
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خلیجی ریاست قطر نے وسطی افریقی ملک گوئٹے مالا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس کی جانب سے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا اشتعال انگیزی، باطل اور غیرقانونی اقدام ہے۔ قطر اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گوئٹے مالا سے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالا کا اقدام عالمی برادری کے اجماع سے اخراج اور امریکا اور اسرائیل کی گود میں بیٹھنے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی القدس کی حمایت میں دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی قرارداد کے بعد کسی ملک کا القدس کے بارے میں یک طرفہ اقدام غیرقانونی اور باطل ہے۔

بیان میں توقع ظاہرکی ہے کہ گوئٹے مالا حقائق کا سامنا کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت اور القدس کواسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گا۔

قطر نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دوحہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام  اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حال ہی میں وسطی افریقی ملک گوئٹے مالا نے بھی امریکا کی پیروی کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.