• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج، نیتن یاھو کا قتدار خطرے میں

اتوار 24-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6918
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف ہزاروں افراد کے احتجاجی  مظاہروں کے بعد نیتن یاھو نے اپوزیشن جماعتوں سے احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق وزیراعظم کو اپنی کرپشن کی وجہ سے اقتدار سے محرومی کا خطرہ ہے، وہ سجھتے ہیں کہ مسلسل احتجاج ان کی حکومت کا دھڑن تختہ کرسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےدفتر سے ایک اپیل جاری کی گئی تھی جس میں ارکان کنیسٹ، اپوزیشن جماعتوں اور دائیں بازو کے مذہبی حلقوں، سماجی کارکنوں سے کہا گیا تھا کہ وہ وزیراعظم کے خلاف احتجاج میں حصہ نہ لیں۔

نیتن یاھو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ اسرائیل میں وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف عوام میں غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ نیتن یاھو کو بھی خدشہ ہے کہ اگر احتجاج کی لہر مزید تیز ہوگئی تو اس کے نتیجے میں ان کی حکومت خطرے میں پڑسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اپیل کے بعد دو ارکان کنیسٹ اورن حزان اور یہودا گلیک جنہوں نے نیتن یاھو کی کرپشن کےخلاف کل ہفتے کے روز ہونے والے مظاہرے میں شرکت کا اعلان کیا تھا فیصلہ تبدیل کیا جب کہ دو دیگر ارکان روعی فولکمان اور راحیم عزاریا نے وزیراعظم کے خلاف کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے ان کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ دونوں ارکان اسرائیلی حکمراں اتحاد کا حصہ ہیں۔

نیتن یاھو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ملک کے نمائندہ مذہبی رہنما (یہودی پیشوا) شرکت کررہے ہیں۔ ایک سرکردہ یہودی مذہبی ادارے’اورت شاوول‘ کے سربراہ یوفال شیرلو نے بھی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.