برسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیلجیم کے مرکزی شہر برسلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے فیصلے کے خلاف احتجاج منعقد کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاج میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے باہر کھڑے ہو کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کئے۔