• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پیرا گوئے کا اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

اتوار 20-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10956
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جنوبی امریکا کے ملک پیرا گوئے نے بھی تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کل سوموار کو القدس میں سفارت خانے کی منتقلی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان عمانویل ناحشن نے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے دوست ممالک یکے بعد دیگرے اپنے سفارت خانے القدس منتقل کرکے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرا گوئے کے صدر ھوراسیو کارٹیز آج اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں کل وہ سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اسے یہودی قوم کے لیے تاریخی دن قرار دیا۔

قبلا زیں جمعہ کو  پیرواگوئے کے وزیرخارجہ ایلادیو لویساگو نے ’ایف ایم ریڈیو 970‘ کو بتایا تھا کہ ان کے ملک نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا ہے۔ عن قریب ہم اسرائیل میں اپنے سفارت خانہ القدس منتقل کریں گے۔

خیال رہے کہ گوئٹے مالا کے بعد پیراگوئے دوسرا جنوبی امریکی ملک ہے جس نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے سفارت خانہ القدس منتقل کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپیرا گوئے کا اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.