• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاپائے روم اور ترک صدر کا القدس کے اسلامی تشخص کی حمایت کا اعلان

بدھ 07-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10112
0
SHARES
0
VIEWS

ویٹیکن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور پاپائے روم فرانشیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی اسلامی اور عرب تشخص کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ القدس کے تاریخی اسٹیٹس کو چھیڑنے سے مشرق وسطیٰ میں امن ومان کے قیام کی مساعی کو غیرمعمولی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ویٹیکن کے دورے کے دوران پاپائے روم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، مغرب میں اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور اس کی روک تھام، مشرق وسطیٰ بالخصوص بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکیی اعلان پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے القدس کے اسلامی اور تاریخی عرب تشخص کی حمایت کی اور القدس کے تاریخی اسٹیس کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوششیں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاپائے روم نے تسلیم کیاکہ مغربی دنیا میں اسلام فوبیا میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن وآشتی کا مذہب اور اس کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ترک صدر نے بھی عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ 59 برس میں کسی ترک صدر کا ویٹیکن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران ترک صدر طیب ایردوآن نے پاپائے روم کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ تفصیلی ملاقات کی۔

ترک ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ویٹیکن کے دورے کے دوران صدر ایردوآن نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان پر بات چیت کی۔ پاپائے روم اور ترک صدر نے القدس کا معاملہ عالمی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے القدس کے تحظ کے لیے مشترکہ سیاسی، سفارتی اور قانونی کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ وہ امریکا پر اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

ادھر ویٹیکن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ صدر ایردوآن اور پاپائے روم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں القدس کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ القدس کے تاریخی اسیٹیٹس کو چھیڑنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپاپائے روم اور ترک صدر کا القدس کے اسلامی تشخص کی حمایت کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.