والیٹا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برما میں پاناما کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں سرگرم ایک سرکردہ خاتون صحافی کو قاتلانہ حملے میں قتل کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مالٹا سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ ڈاونی غالیزیا پاناما پیپر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی تھیں۔گذشتہ روز دارالحکومت والیٹا کے نواحی علاقے میں ان کی گاڑی میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود صحافیہ ہلاک ہوگئیں۔
مالٹا کے وزیراعظم جوزف موسکاٹ نے واقع کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے صحافیہ کے قتل میں ملوث عناصر کڑی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔
دو ہفتےقبل ڈاونی نے مالٹا کی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ اسے نامعلوم اطراف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ صحافیہ نے پولیس سے سیکیورٹی بھی طلب کی تھی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم جوزف موسکاٹ کی حکومت میں شامل کئی وزراء حتیٰ کہ وزیراعظم کی اہلیہ سمیت ان کے کئی مقربین پاناما غیرقانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کو پاناما اسکینڈل میں ملوث قرار دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر ان کی اہلیہ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
