• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے اقدام کے خلاف اردنی وزراء کی ملک گیر احتجاج کی اپیل

جمعہ 08-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9403
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے رد عمل میں عرب اورمسلمان ممالک میں احتجاج جاری ہے۔ اردن کے وزراء نے بھی امریکی اقدام کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم سے امریکا کے خلاف احتجاج کی اپیل کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیر مملکت برائے صدارتی امور ممدوح العبادی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امریکا کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ امریکا پر دباؤ ڈالا جاسکے۔

ایف ایم ریڈیو’حیات‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔ دیگر مسلمان اقوام کی طرح اردنی قوم کو بھی ٹرمپ کے اقدام سے سخت دکھ ہے۔ اس لیے ہمارا عوام الناس سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ امریکی اقدام کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ العبادی کا کہنا ہے کہ عوام اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں جب تک امریکا اپنے فیصلے پر نٖظرثانی پر مجبور نہیں ہوجاتا۔

گذشتہ روز اردن کے مختلف شہروں میں امریکی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔  مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات نے اپنے خطاب میں امریکی صدر کے القدس کے بارے میں حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کے اقدام کے خلاف اردنی وزراء کی ملک گیر احتجاج کی اپیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.