مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں تیار کیے جانے والے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ایک نئے اور انتہائی خطرناک میزائل کو صہیونی فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’سپر نیویس‘‘ نامی خطرناک میزائل فضائیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ یہ میزائل نہتے افراد کو ہلاک کرنے اورآبادی والے مقامات پر تباہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سپر نیویس میزائل صہیونی فوج کے پاس پہلے سے موجود انتہائی مہلک میزائلوں میں غیر معمولی جدت کا حامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ’’سپر نیویس‘‘ میزائل اپنے قطر اور حجم میں دوسرے میزائلوں سے بڑا نہیں مگر تباہی مچانے اور مہلک مواد لے جانے میں دوسر میزائلوں سے پانچ گنا طاقت ور ہے اور اسے عمودی شکل میں ہدف پر گرایا جاتا ہے۔
اس میزائل کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ توپ کے گولوں سے لیس ہے اور ہدف پر لگنے کے بعد 6000 مربع میٹر کی جگہ پر یہ زور دار دھماکہ کرتا ہے۔ یہ میزائل 23 کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جان اور 155 ملی میٹر دھانے کے قطر کے ساتھ دھماکہ کرتا ہے۔
