• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

واشنگٹن میں ’پی ایل او‘ کے مشن کے لیے امریکا کی نئی شرط!

اتوار 26-11-2017
in پی ایل او, عالمی خبریں
0
0Pala9265
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی انتظامیہ نے اپنے ہاں تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کے دفاتر کو کھلا رکھنے کے لیے یہ شرط عائد کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کرے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی ’پی ایل او‘ کے امریکا میں اپنے مراکز کو کھلا رکھنا چاہتی ہے تو اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج جرائم کو عالمی فوج داری عدالت میں اٹھانے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

گذشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے مراکز کو کھلا رکھا جائےگا مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمات کے قیام سے گریز کرے۔ نیز یہ کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کے لیے پرامن ذرائع کا استعمال کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی حکام نے واشنگٹن میں قائم فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے نمائندہ دفاتر کی مزید چھ ماہ کے لیے تجدید نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی قیادت کو اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں جانے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

ایک ہفتہ قبل امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ورنہ امریکا میں ’پی ایل او‘ کے دفاتر بند کر دیے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.