واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اتوار کے روز اسرائیل مخالف اور فلسطینی مظلومین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین میں مسلمانوں، عیسائیوں سمیت صیہونزم اور جعلی ریاست اسرائیل مخالف فلسطینی ریاست کے حامی یہودیوں نے اے پیک کنونشن سینٹر کے باہر اسرائیل مخالف نعرہ بازی کی۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے میں کئی ناخوشگوار واقعات پیش آئے جن میں جعلی ریاست اسرائیل کے حامیوں اور صیہونیوں کی امریکہ میں طاقت ور تنظیم ایپیک کارندوں کی جانب سے قرآنِ مجید اور فلسطینی پرچم کی توہین کی گئی۔
Â