وادی گولان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کےزیرتسلط شام کے علاقے وادی گولان میں بلندی سے گرکر ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو ایک فوجی اہلکار جس کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے وادی گولان میں پانچ میٹر بلند ٹیلے سے گر کر ہلاک ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار بلندی سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوا۔ اس کے سرمیں گہرے چوٹ لگی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ رمبام اسپتال میں منتقل کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوجی اہلکار کو بچانے کی کوشش کی گئی مگر ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں ناکام رہے۔
فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
