• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر میکسیکو اسرائیل سے ناراض

پیر 30-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5864
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کے پڑوسی ملک میکسیکو نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت نہایت افسوسناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کو توقع تھی کہ اسرائیلی حکومت اس کی امریکا سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کی حمایت نہیں کرے گی مگر صہیونی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کی کٹھ پتلی بن چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو اسرائیل کا دوست لک ہے۔ نیتن یاھو اور ان کی کابینہ کے وزراء کو اسی طرح ڈیل کرنا چاہیے جس طرح میکسیکو ڈیل کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کے سرحد پر 3200 کلو میٹر دیوار تعمیر کرنے کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کردیا تھا۔ دیوار کی تعمیر کے اعلان کے بعد امریکا اور میکسیکو کےدرمیان ایک نئی کشیدگی سامنے آئی ہے۔

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین میں یہودی آباد کاروں کے دفاع کے لیے قائم کردہ دیوار فاصل کی بھی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ فلسطین میں یہودیوں کی نسلی دیوار نے 99.9 فی صد آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.