فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج اتوار کو اسرائیلی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے بیشتر ارکان موجود تھے۔ اس موقع پر آئندہ منگل کو نیتن یاھو کےدورہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران طے کیا گیا ہے کہ نیتن یاھو اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایران کےجوہری پروگرام، شام کی صورت حال، فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت اور دیگرعلاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ نیتن یاھو ملاقات میں ایران اور عالمی طاقتوں کےدرمیان طے پائے جوہری معاہدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نیتن یاھو ٹرمپ سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط اور ضوابط میں تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ تاہم فلسطین میں یہودی آباد کاری پر کسی قسم کی بات چیت پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے امکانات پربھی غور کیا گیا۔ اس کےساتھ ساتھ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پرآج کے اجلاس میں بات چیت Â اور ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے ہونے والی ممکنہ گفتگو پر غور کیا گیا۔
نیتن یاھو نے حکومتی عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ تنازع فلسطین کے حوالے سے ’دو ریاستی حل‘ کی اصطلاح Â مطلقا استعمال نہ کریں اور دو ریاستی حل کے نظریے سے دست بردار ہو جائیں۔