• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو اپنی ہٹ دھرمی اور اکڑ پرقائم، سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد

اتوار 25-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5439
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام سلامتی کونسل نے کثرت رائے سے یہودی بستیوں کے خلاف جو قرارداد منظورکی ہے وہ اسرائیل کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد’حقیر‘ اور گھٹیا کوشش ہے اور اسرائیل کے لیے اس قرارداد کی پابندی لازم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل شام میں قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے اور نصف ملین شامی شہریوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکامی کے بعد  فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قراردادں کا سہارا لے رہی ہے۔

نیتن یاھو نے امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اوباما انتظامیہ نہ صرف اقوام متحدہ کی ہوس کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں ناکام رہے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کانگریس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن دوستوں کے ساتھ مل کر یہودی بستیوں کے خلاف منظور کردہ قرارداد پرعمل درآمد رکوائیں گے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز سلامتی کونسل نے کثرت رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روک دے تا کہ فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت بحال اور فلسطینی ریاست کےقیام کی راہ ہموار کی جاسکے۔

یہ قرارداد پہلے مصر کی جانب سے پیش کی گئی تھی مگر بعد ازاں مصری حکومت نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آگئی تھی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینز یلا اور سینیگال نے مشترکہ طور پر یہ قرارداد پیش کی تھی۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان میں سے صرف امریکا نے ووٹ نہیں ڈالا باقی 14 ملکوں کے مندوبین نے رائے شماری میں حصہ لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.