• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نہتے اور معصوم فلسطینی کے قاتل اسرائیلی فوجی کے دفاع کے لیے ابلاغی مہم

اتوار 11-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4323
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ان دنوں ایک نئی مہم شروع کی ہے جس میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجی کی جان بچانے کے لیے یہودیوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں قائم ’ڈٰیموکریٹک انسٹیٹیوٹ‘ کے زیراہتمام عبدالفتاح الشریف نامی ایک فلسطینی شہری کے ناجائز قتل میں ملوث یہودی فوجی ’’لیئور ازاریا‘‘ کی حمایت میں ایک رائے عامہ کے جائزے کا اہتمام کیا۔ سروے میں حصہ لینے والے 65 فی صد یہودیوں نے ازاریا کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اسے سزا سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ لیئور ازاریا نامی اسرائیلی فوجی اہلکار نے رواں سال اپریل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کوگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کو سنگین جرم قرار دے کر صہیونی فوج کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سروے رپورٹ میں حصہ لینے والے یہودی آباد کاروں نے الشریف کے قاتل کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازاریا کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اس نے اپنے دفاع میں فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماری تھیں۔

سروے رپورٹ میں صرف 25 فی صد یہودی آبادکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی کے بیان کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ اس کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ایک زخمی اور نہتا فلسطینی اس کے لیے خطرے کا موجب بن سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سروے جائزے میں حصہ لینے والے 81 فی صد مذہبی یہودیوں نے جب کہ 84 فی صد نوجوانوں نے ازاریا کے دفاع اور اس کے حق میں رائے دی۔ سروے جائزے میں 18 سے 24 سال کے 95 فی صد اور مذہبی طبقے کے 79 فی صد یہودیوں نے حصہ لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.