(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی بربریت کے خلاف امریکی شہری بھی بولنے لگے،امریکی شہر نیو سان فرانسسکو میں بس پر اسرائیلی مظالم اور نسل پرستی کے خلاف اشتہار کی صورت میں نعرے درج کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں پر روا رکھنے جانے والے مظالم اور اپنی غاصبانہ توسیع پسندی کی وجہ سے دنیا بھر میں رسوا ہوتا جا رہا ہے،اگر دنیا میں چند ممالک ایسے بھی موجود ہیں جو اپنے معمولی سے مفاد کے لیے اسرائیل کی ناجائز ریاست کی حمایت کر تے ہیں لیکن ان ممالک کے عوام بھی اسرائیل کے فلسطین پر قبضہ اور انکی نسل کشی جیسے گھناونے عمل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اور وقتا فوقتا اس نفرت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اسرائیل کی غلیظ پالیسوں کی مخالفت اور اس سے نفرت کا اظہار دنیا بھر میں موجود امن پسند اور انصاف پسند گروہوں نے مختلف طریقے سے کیا ،کہیں فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں تو کہیں ان تقاریب کا بائیکاٹ کیا گیا جہاں اسرائیل کا کوئی بھی نمائندہ موجود تھا تاہم اس دفعہ امریکی شہر نیو سان فرانسسکو میں اس دفعہ منفرد طریقہ احتجاج دیکھنے کو ملا جب ایک بس کمپنی نے اپنی بس پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل مخالف نعرے درج کروا دیئے جس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ فلسطینیوں کو مساوی حقوق نہیں مہیا کرے گا۔
اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف اس کے سب سے بڑے حامی ملک کے عوام میں بڑھتی اس نفرت سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ان ممالک کی حکومتیں بھی اپنے عوام کے دباو میں آکر اسرائیلی حمایتی پالیسیوں پر نظر ثانی پر مجبور ہو جائیں گی۔