بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوہ‘ کے باہر پولیس نے الیکٹرانک گیٹ نصب کیے جانے کے خلاف لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیموں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین نے سخت احتجاج کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیروت کے نواح میں قائم عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ، المیہ اور ومیہ پناہ گزین کیمپوں کے فلسطینی بھی بہ طور احتجاج گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے نام نہاد سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے الیکٹرانکس گیٹس فوری طورپر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے لبنانی حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی آزادی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی نمائندہ شخصیات اور تنظیموں کی طرف سے پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نسب کرنے کے اقدام کو نسل پرستانہ پالیسی اور اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔
فلسطینیوں کی طرف سے لبنانی حکام سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے باہر لگائے الیکٹرانک چیکنگ کے دروازوں کو وہاں سے فوری طورپر ہٹائیں۔
لبنان میں فلسطینی علماء رابطہ گروپ نے عین الحلوہ پناہ گزین کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔