• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’موساد‘ بیرون ملک اسرائیلی طلباء کو ایجنٹ بھرتی کرنے لگی!

پیر 30-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9059
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اور عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کا بدنام زمانہ خفیہ ادارہ ’موساد‘ بیرون ملک جامعات میں زیرتعلیم اسرائیلی طلباء کو اپنا ایجنٹ بھرتی کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’عروٹز شیفع‘‘ کے مطابق بیلجیم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ مارین بلوم نامی ایک خاتون پروفیسر کا کہنا ہے کہ بیلجیم میں مختلف جامعات میں زیرتعلیم بیشتر طلباء ’موساد‘ کے ایجنٹ ہیں۔

بیلجین دانشور اور پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس نے سنہ 1995ء سے 2005ء تک کا عرصہ غزہ کی پٹی میں گذارا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں ایک اہم راز سے پردہ اٹھا رہی ہوں وہ یہ کہ اسرائیل بیلجیم کی جامعات میں زیرتعلیم طلبا کو اپنے جاسوسوں کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ مارین بلون نے بیلجیم کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرے اور اسرائیل سے طلباء کو اپنے ہاں جامعات میں داخلہ دینے پر پابندی عائد کرے۔

اس سے قبل اپریل میں ’بی بی سی‘ کی ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ یورپی ممالک اسرائیلی طلباء کے حوالے سے محتاط ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ یورپی ملکوں کی جامعات میں زیرتعلیم اسرائیلی طلباء موساد کے جاسوس ہوسکتے ہیں۔

سنہ 2012ء کے اوائل میں ’انتفاضہ آن لائن‘ نامی ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دنیا بھر کی کئی جامعات میں اسرائیلی طلباء ایک ہفتے میں اسرائیل کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پانچ گھنٹے سرگرم رہنے کے عوض ’موساد‘ سے 2000 ڈالر وصول کرتے ہیں۔

سنہ 2013ء کو اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بیرون  ملک تعلیم کے حصول کے لیے بھیجے گئے اسرائیلی طلباء کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.