• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغرب یہودی اورمسیحی انتہا پسندی دانستہ نظرانداز کررہا ہے: الازھر

جمعرات 02-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6269
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے انتہا پسندی کے حوالے سے دنیا بھر میں پائے جانے والے رحجانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے معاملے میں دہرے معیار کا شکار ہے۔ مغرب اسلام کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑ رہا ہے مگر دوسری طرف یہودی اور مسیحی انتہا پسندی سے دانستہ طور پر پہلو تہی برتی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ الازھرکے سربراہ ڈاکٹراحمد الطیب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب نے انتہا پسندی کے حوالے سے دوہرے معیار کا شکار ہے۔ اسلام پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کی پھبتی کسی جاتی ہے مگر دنیا بھر میں یہودی اور مسیحی انتہا پسندی کو سرا سر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹراحمد الطیب نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار میں مسلمان مفکرین کے ساتھ دنیا کے پچاس ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیرمسلم بالخصوص عیسائی دانشور بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلام فوبیا کی بڑھتی لہر باعث تشویش ہے۔ مغرب کو انتہا پسندی  کو دو الگ الگ میعیاروں میں نہیں ناپنا چاہیے۔ انتہا پسندی کی ہرشکل یکساں ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹر الطیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی آڑ میں اسلام کا عالمی ٹرائل نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی یہودیوں اور عیسائیوں میں بھی بہ درج اتم موجود ہے مگر اسے دانستہ طور پرنظرانداز کیا جا رہا ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں عیسائی مذہبی فرقہ واریت نے بدترین انسانی المیے کو جنم دیا، بوسنیا میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا مگر کسی نے آج تک مسیحی انتہا پسندی کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.