• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستان ، ایران اور ترکی سرگرم ، سعودی عرب پیچھے رہ گیا۔سروے رپورٹ

جمعرات 04-08-2016
in عالمی خبریں
0
IMG 9712
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے آفیشل سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر پر ایک سروے پول بعنوان کون سا اسلامی ملک فلسطینیوں کا سچا اور واقعی مدد گار ہے ؟ اس سوال کے جواب میں پاکستان اور فلسطین سمیت دنیا بھر سے رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں پاکستان، ایران اور ترکی کو خاطر خواہ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ سعودی عرب کو ملنے والے ووٹ انتہائی کم ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوشل نیٹ ورک پر منعقد ہونے والے پول سروے میں ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے رائے دہندگان شریک ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق سروے میں موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایران کوپہلا نمبر حاصل رہا جبکہ 34%فیصد افراد نے ایران کو فلسطینی مظلوم عوام کا سب سے بڑا حامی قرار دیا، اسی طرح پاکستان% 33فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ترکی 30%فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ سروے میں مسلم امہ کے اسلامی مرکز سعودی عرب کا نام بھی شامل کیا گیا تھا تاہم 03%فیصد رائے دہندگان نے سعودی عرب کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کے سینئر تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حالانکہ مسلمانوں کا مرکز ہے تاہم حالیہ دنوں اسرائیل کے ساتھ شروع ہونے والے تعلقات اور سعودی رہنماؤں کی اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں درا صل سعودی عرب کی گرتی ہوئی ساکھ کی بنیادی وجہ ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے سروے میں بھی دنیا بھر کے عوام نے جہاں پاکستان ، ایران اور ترکی کو ہزاروں کی تعداد میں ووٹ دئیے ہیں وہاں سعودی عرب کو شاید چند ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ فلسین فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہونے والے سروے کا دورانیہ 48گھنٹے رکھا گیا تھا جس میں پاکستان، فلسطین سمیت دنیا بھر کے ہزاروں افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.