• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری وزیرخارجہ کا محمود عباس کو فون، دورہ اسرائیل پر اعتماد میں لیا

منگل 12-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1839
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کر کے بتایا کہ انہوں نے اتوار کے روز دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔ سامح شکری نے نیتن یاھو کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے بھی صدر عباس کو آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مصری وزیرخارجہ نے صدر عباس کو ٹیلیفون کر کے اپنے دورہ اسرائیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مصر اسرائیل کو امن عمل کی بحالی کی طرف لانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکومت اسرائیل کو سنہ 1967ء کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پرواپس لانے، یہودی آباد کاری روکنے اور دیگر سابقہ معاہدوں پرعمل درآمد پر مجبور کرتا رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین اور مصر کے درمیان مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے برقرار رکھنے سے اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ سنہ 2007ء کے بعد کسی مصری وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہے۔ سنہ 2007ء میں اس وقت کے مصری وزیرخارجہ احمد ابو الغیط[عرب لیگ کے موجودہ سیکرٹری جنرل] اپنے اردنی ہم منصب عبداللہ الخطیب کے ہمراہ امن بات چیت کی بحالی کے لیے اسرائیل کے دورے پرآئے تھے۔ انہوں نے اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی سے ملاقات کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.