• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری فوج کا سرحدی شہر رفح میں مکانات مسماری کا وسیع آپریشن

پیر 12-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf demolition-operation
0
SHARES
0
VIEWS

مصری فوج کی جانب سے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے متصل سرحدی شہررفح میں بفرزون کی توسیع کی خاطرمقامی آبادی کے مکانات کی مسماری کا وسیع اؔٓپریشن شروع کیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری فوج نے مکانات مسماری کے آپریشن کے ساتھ دو روز قبل مبینہ طورپر اغواء ہونے والے ملٹری پولیس کے ایک سارجنٹ کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سرچ آپریشن میں آپاچی ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پیادہ فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔

قطری ٹی وی الجزیرہ کی جانب سے رفح میں مکانات مسماری کے آپریشن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں دھماکوں سے مکانات کو اڑاتے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکومت نے گذشتہ برس اکتوبر میں جزیرہ سینا میں تیس سےزاید فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ کی پٹی سے متصل سرحدی علاقے میں ایک کلو میٹر تک بفرزون کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

بفرزون کے قیام میں توسیع مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں بفرزون کا دائرہ 300 میٹر تک تھا۔ دوسرے مرحلے میں اسے پانچ سو میٹر تک وسیع کیا گیا جب کہ اب آخری مرحلے میں بفرزون کو ایک کلو میٹر تک وسیع کیا گیا ہے۔

جزیرہ سینا کے گورنر عبدالفتاح حرحور کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے علاقے میں غزہ کی پٹی سے متصل علاقوں میں تمام مکانات کو ختم کرنے کا عمل جلد پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فوج کی جانب سے غزہ کی سرحد سے متصل اپنے علاقے میں شہریوں کے انخلاء کا عمل ایک ایسے وقت میں شروع کر رکھا ہے کہ خطے میں موسم میں سردی کی شدید لہر پارئی جا رہی ہے۔ برف باری کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.