• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصرکی مساجد دوسرے جمعہ کو بھی دفاع القدس کے لیے ہم آواز

ہفتہ 16-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9534
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل جمعہ کے روز مصرکی تمام مساجد میں جمعہ کے خطبوں میں آئمہ کرام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کی شدید مذمت اور القدس کے دفاع کے لیے جاری احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری علماء اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں عالم اسلام پر القدس کے دفاع کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ القدس کے حوالے سے ٹرمپ کے اعلان کے بعد مسلمانوں کے پاس باہمی اتحاد کا بہترین موقع ہے۔

خیال رہے کہ مصری محکمہ اوقاف کی طرف سے کل جمعہ کے روز تمام جامع مساجد کے آئمہ اور خطباء کو تاکید کی گئی تھی کہ وہ جمعہ کی تقاریر میں القدس پرخصوصی بات کریں۔ فلسطینی مقدسات کے دفاع، ان کی حرمت اور عزت واحترام کے حوالے سے عوام الناس میں شعور پیدا کریں۔

خیال رہے کہ مصر میں ہزاروں کی تعداد میں مساجد محکمہ مذہبی امور و اوقاف کے زیرانتظام ہیں۔

قبل ازیں جامعہ الازھر نے بھی ملک بھر کے علماء پر زوردیا تھا کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں القدس کے عرب اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے آواز بلند کریں۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد دوسرا جمعۃ المبارک گذرا ہے۔ گذشتہ دونوں جمعوں میں مصرکی مساجد میں القدس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.