مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے جزیرہ نما سیناء سے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں قائم اسرائیل کی ‘اشکول‘ کالونی پر دو راکٹ داغے گئے، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر کےجزیرہ کے سیناء سے دو راکٹ داغے گئے جو اشکول کالونی میں ایک کھلے علاقے میں گرے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کونقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد صہیونی آباد کار محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جزیرہ سیناء سے یہ راکٹ حملے اتوار کی شام جزیرے میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے کا رد عمل ہوسکتا ہے۔