• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر میں کیمپ ڈیوڈ معاہدے میں ترمیم کے لیے عدالت میں درخواست دائر

اتوار 12-08-2012
in عالمی خبریں
0
plf camp
0
SHARES
0
VIEWS

 

مصر کی مختلف سیاسی اور انقلابی تنظیموں نے ملک کی انتظامی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے،جس میں سنہ 1979ء میں طے پائے اسرائیل سےامن معاہدے ‘‘کیمپ ڈیوڈ’’ میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ کی ایک انتظامی عدالت میں درخواست دہندگان میں انقلابی تنظیم‘‘ انقلاب یوتھ فورس’’ اور دیگر جماعتوں کےاراکین ڈاکٹرھیثم الخطیب، عمرو حامد شامل ہیں۔

درخواست میں صدر جمہوریہ ڈاکٹر محمد مرسی، وزیراعظم ھشام قندیل، مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل جنرل محمد حسین طنطاوی، وزیرخارجہ ڈاکٹر کامل عمر اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے امن معاہدے کیمپ ڈیوڈ میں فوری طور پر ترمیم کریں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حکومت کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی سے متعلق تعلقات پر نظرثانی کی ہدایت کرے۔

درخواست میں قرار دیا گیاہےکہ گذشتہ اتوار کو سیناء کے علاقے میں مصری فوجیوں کے قتل کی وارادت کے بعد اسرائیلی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تمام معاہدوں کو تبدیل کرنے اور سیناء میں مصری فوج کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر نظرثانی کی جائے۔ عدالت میں درخواست دائرکرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ھیثم الخطیب نے کہا کہ انکا مقصد حکومت کو اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تمام معاہدوں پر نظرثانی پر مجبور کرنا ہے۔ اسی لیے انہوں نے عدالت سےرجوع کیا ہے۔ ضرورت پڑی تو وہ اپنے مقدمےکے حق میں عوام سے احتجاجی مظاہروں کی بھی اپیل کریں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.